اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں کورونا صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی اور ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیاجائےگا اور ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کو کورونا صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی اور کابینہ این سی سی کےگزشتہ اجلاسوں کےفیصلوں کی توثیق کرے گی، اجلاس میں کابینہ کو این ڈی ایم اے ،وزارت فوڈ سیکیورٹی حکام بریفنگ دیں گے۔ ٹڈی دل کی صورتحال پرتفصیلی بریفنگ کابینہ ایجنڈےمیں شامل ہیں جبکہ اے ڈی بی دفترکی تعمیر کیلئےاراضی کے تعین کا معاملہ بھی زیر غور آئےگا۔ فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کےڈی جی کی ڈیپوٹیشن پرتعیناتی اور چیئرمین پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی تعیناتی ایجنڈے کا حصہ ہیں جبکہ وفاقی کابینہ جوڈیشل افسران کی تعیناتیوں کےمعاملےپربھی غورکرے گی۔ اجلاس میں ایم ڈی گورنمنٹ ہولڈنگزپرائیویٹ لمیٹڈکی تعیناتی اور سی پی پی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی کی منظوری دی جائےگی جبکہ یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کی ملازمت کولازمی سروسز کا حصہ قرار دینا اور سیشن جج سعدقریشی کی بطور جج بینکنگ کورٹ ڈیپوٹیشن میں توسیع بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔