ہمیں امداد کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ ہمارے لیے سب سے بڑی لعنت تھی، وزیراعظم عمران خان واشنگٹن وزیراعظم نےامریکی ادارہ امن سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں امداد کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ ہمارے لیے سب سے بڑی لعنت تھی جس طرح اسامہ بن لادن کے وقت امریکہ نے پاکستان میں کارروائی کی ہم ایسی صورتحال دوبارہ نہیں چاہتے ہیں۔ امریکن انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں سوالوں کے جواب دے رہے تھے جب وزیراعظم عمران خان سے امریکی امداد کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہمیں امداد کی کوئی ضرورت نہیں ہے بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ ہماری بات کو سمجھا جائے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں باہمی مفادات اور برابری کی سطح پر دوستانہ تعلقات چاہتا ہوں۔ پہلے پاکستان امریکہ سے امداد چاہتا تھا اور امریکہ پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کرتا تھا لیکن اب ایسی صورتحال نہیں ہے۔ اپنے دورہ امریکہ کی وجہ سے میں اس لیے خوش ہوں کہ اب ہمارے تعلقات باہمی نوعیت کے ہوگئے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز بھی کہا تھا کہپاکستان کے لیے امریکا بہت اہمیت رکھتا ہے، ہماری خواہش ہے کہ دونوں ممالک کے مجموعی تعلقات مزید بہتر ہوں، اور تجارتی تعلقات بھی فروغ پائیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر سے کہا کہ امریکا پاکستان کیلئے بے حد اہمیت رکھتا ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ دونوں ممالک کے مجموعی تعلقات مزید بہتر ہوں، اور تجارتی تعلقات بھی فروغ پائیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان امداد کے حصول کی بجائے امریکا کے ساتھ بہتر تجارتی تعلقات کے قیام کا خواہاں ہے۔ اب پھر انہوں نے امریکن انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں امداد کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ ہمارے لیے سب سے بڑی لعنت تھی کیونکہ اس وقت اسامہ بن لادن والا واقعہ ہوا تھا ہم اب ایسا نہیں چاہتے۔