تازہ ترین

واٹس ایپ کا بڑا سیکیورٹی نقص، لاکھوں‌ صارفین کے ڈیٹا تک رسائی کا انکشاف

واٹس-ایپ-کا-بڑا-سیکیورٹی-نقص،-لاکھوں‌-صارفین-کے-ڈیٹا-تک-رسائی-کا-انکشاف

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ میں بڑا سیکیورٹی نقص سامنے آگیا۔ رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے وہ پرائیوٹ چیٹ گروپ جن کے لنک بنے ہوئے ہیں انہیں کوئی بھی صارف گوگل سرچ انجن کے ذریعے جوائن کرسکتا ہے۔ ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق گوگل کے سرچ انجن پر اگر کنٹری کوڈ یا گروپ کا نام درج کیا جائے تو اس کا لنک کھل جاتا ہے جس کو کلک کر کے صارف کسی بھی گروپ میں ایڈ ہوسکتا ہے۔ماہرین نے ایسے کئی گروپس کی نشاندہی بھی کی ہے جو گوگل کے سرچ انجن پر نمبر ڈالنے سے نظر آتے ہیں اور کوئی بھی شخص اُس میں موجود صارفین کے نمبرز تک رسائی بھی حاصل کرسکتا ہے جبکہ وہ مکمل چیٹ بھی دیکھ سکتا ہے۔ ٹیکنالوجی کے ماہرین نے اس معاملے کی نشاندہی کرتے ہوئے گوگل اور واٹس ایپ انتظامیہ کو رپورٹ ارسال کی البتہ کئی روز گزر جانے کے باوجود بھی وہاں سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ https://twitter.com/josephfcox/status/1230862226312945664 یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ ماہرین کی رپورٹ ملنے کے بعد گوگل اور فیس بک انتظامیہ کے درمیان رابطہ ہوا ہے، خامی دور کرنے کے بعد دونوں کمپنیاں وضاحت پیش کریں گی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں