پیغام رسانی کی معروف ایپ واٹس ایپ نے رمضان سے متعلق نئے اسٹیکرز متعارف کرا دیئے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے واٹس ایپ کی نئی اپڈیٹ سے متعلق بتایا کہ یہ آئی فون اور اینڈروئڈ کے صارفین کے لیے مہیا کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئیں مل کر رمضان کا مہینہ مناتے ہیں۔ A new Sticker Pack is available now for iOS and Android: Ramadan Together.Open the @WhatsApp Store to download it or: https://t.co/BTWybmyomG pic.twitter.com/HHm89NuylG — WABetaInfo (@WABetaInfo) April 12, 2021 خیال رہے کہ واٹس ایپ میں ملٹی ڈیوائس اسپورٹ متعارف کرانے کے لیے بھی تیزی سے کام جاری ہے۔ نئے فیچر میں واٹس ایپ کے ایک اکاؤنٹ کو چار ڈیوائسز میں استعمال کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ ملٹی ڈیوائس سپورٹ سے منسلک نیا فیچر آئی او ایس کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن کا حصہ بن گیا ہے۔ نئے فیچر کے تحت اگر فون آپ کے پاس موجود نہ ہو تو بھی واٹس ایپ اکاؤنٹ کو ویب یا دیگر ڈیوائسز میں استعمال کرنا ممکن ہو گا۔