تازہ ترین

ن لیگ اپوزیشن کو نقصان پہنچائے گی:اعتزاز احسن

ن-لیگ-اپوزیشن-کو-نقصان-پہنچائے-گی:اعتزاز-احسن

لاہور: پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینئر قانون دان اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نواز اپوزیشن کو نقصان پہنچائے گی۔ تفصیلات کے مطابق اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ نواز شریف گئے 4 ہفتے کے لیے تھے اور2 سال ہو گئے، نوازشریف کی صحت سے متعلق رپورٹ بھی نظر نہیں آتی، یہ باتیں ووٹرز نے دیکھنی ہیں ان پر اگر عدم اعتماد پاس ہوتی ہے تو یہ خوش قسمتی ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا ہےکہ عمران خان کے وزرا، مشیروں اور ترجمانوں نے اپنے کیس کو خراب کیا، عمران نے الیکشن مہم شروع کردی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اور پیپلزپارٹی کا مقصد عمران کو ہٹانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کا مین پلیٹ فارم اور پوائنٹ کرپشن ہوگا، عمران خان کی کوشش ہے کہ کرپشن کی بات ایسے کروں کہ لوگ مہنگائی کوبھول جائیں، اس سے لوگوں پر کچھ فرق پڑنا بھی شروع ہو گیا ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ جو وزیراعظم بنے گا اس پر مہنگائی ، بے روزگاری اور مشکلات کا پہاڑ ہو گا، جب اپوزیشن کی کابینہ بنی تو ان کو پتہ لگے گا کہ کس کو کہاں لگانے میں دشواری اور مشکلات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایمپائر سیاسی گیم میں نیوٹرل نہیں ہوتے ، مولانا صاحب کے ایمپائر نیوٹرل کا مطلب یہ ہے کہ ایمپائر ہمارے ساتھ ہوگیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں