تازہ ترین

ن لیگی رہنما رانا ثناءاللہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم راناثناءاللہ کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا تھا

ن-لیگی-رہنما-رانا-ثناءاللہ-کو-14-روزہ-جوڈیشل-ریمانڈ-پر-جیل-بھیجنے-کا-حکم-راناثناءاللہ-کو-سخت-سیکیورٹی-میں-عدالت-میں-پیش-کیا-گیا-تھا

ن لیگی رہنما رانا ثناءاللہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق رانا ثناءاللّٰہ کو اینٹی نارکوٹکس عدالت لاہور میں ریمانڈ کے لیے پیش کیا گیا‘عدالت نے رانا ثناءاللہ کو 14روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، رانا ثناءاللہسمیت 6 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا گیا ہے. اے این ایف کی طرف سے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔جس کے بعد عدالت نے رانا ثناء اللہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔اے این ایف نے رانا ثناء اللہ کو 15 روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا استدعا کی تھی۔رانا ثناء اللہ کو سخت سکیورٹی میں عدالت لایا گیا تھا۔عدالت میں اے این ایف نے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے رانا ثناءاللہ سے تحقیات کی ہیں جب کہ مزید تحقیقات کے لیے ان کا جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے رانا ثناءاللہ کا 14 روزہ ریمانڈ منظور کر لیا۔ اس سے قبل رانا ثناءاللہ کو سخت سیکورٹی میں لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ کیعدالت میں پیش کیا گیا اس موقع پر پولیس اور اینٹی رائٹ فورس کے 400 سے زائد اہلکار تعینات کے علاوہ مقامی پولیس بھی تعینات کی گئی، جبکہ ضلع کچہری کے باہر واٹر کینن بھی موجود تھی. عدالت کے باہر اور اندر سادہ لباس میں پولیساہلکار بھی فرائض انجام دے رہے تھے،کچہری جانے والے راستے عارضی طور پر بند کیے گئے تھے، جبکہ شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک کنٹرول کرنے کے لیے وارڈنز تعینات کیے گئے.خیال رہے گذشتہ روز رانا ثناءاللہ کو منشیاترکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے رناثناء اللہ کی گرفتاری سے متعلق کہا ہے کہ اس گرفتاری سے حکومتے کا کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اے این ایف خودمختار ادارہ ہے اور انہیں مصدقہ اطلاعات ملی تھیں جس پر انہوں نے کارروائی کی۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مصدقہ اطلاعات تھیں کہ سینئیر سیاستدان منشیات سمگلنگ میں ملوث ہیں اور ان کی گاڑی میں ہائی ویلیو منشیات موجود ہیں جس پر اے این ایف نے ناکہ لگا کرگاڑی روکی اور ملزمان کو پکڑا۔مشیراطلاعات کے مطابق رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 15سے 20کلو ہیروئن برآمد ہوئی جس کی قیمت 15سے20کروڑ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہیومن کیرئیرز کے ذریعے یہ منشات دنیا بھر میں سمگل کی جاتی ہیں۔مشیراطلاعات نے بتایا کہ رانا ثناء اللہ کو اے این ایف کے انٹیلی جنس سیل کی معلومات پر پکڑا گیا۔ نئےپاکستان مین قانون سب کے لیے ایک ہے اور کوئی بھی شخص قانون اور پاکستان سے بالاتر نہیں ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں