غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمال مشرقی نیپال میں ہمالیہ کی ایک چوٹی پر برفانی تودے کی زد میں آکر کم از کم 3 کوہ پیما ہلاک ہوگئے جن میں ایک فرانسیسی شہری اور 2 نیپالی شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ مزید 4 کوہ پیما جن میں 2 اطالوی، ایک جرمن اور ایک کینیڈین شامل ہیں وہ تاحال لاپتا ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے تاہم حکام کی جانب سے ان کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
نیپالی پولیس کے مطابق تودہ گرنے سے 4 مقامی گائیڈ زخمی بھی ہوئے جنہیں قریبی گاؤں منتقل کرنے کےبعد طبی امداد دی گئی اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔