لاہور: نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان کے 21 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کیلئے اعلان کردہ ابتدائی اسکواڈ میں بابر اعظم ، عبداللہ شفیق ، ابرار احمد ، عامر جمال شامل ہیں۔ اس کے علاوہ حسن علی، احسان اللہ، امام الحق ، کامران غلام ، محمد حارث ، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، قاسم اکرم اور سلمان علی آغا ، شاداب خان، شاہنواز دھانی، شان مسعود ، شرجیل خان، طیب طاہر بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ https://twitter.com/TheRealPCBMedia/status/1608157736784494592?cxt=HHwWgICwvZ68qdEsAAAA فخر زمان، خوشدل شاہ اور شاہین آفریدی انجری کے باعث شامل نہیں ، فاسٹ بولر حارث رؤف فٹ قرار، ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں ۔ زاہد محمود جو نیدرلینڈز کیخلاف سیریز میں شامل تھے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہیں۔ عبوری سلیکشن کمیٹی 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان پاکستان کپ کے اختتام پر دوسرے ٹیسٹ کے دوران کریں گے۔ https://twitter.com/TheRealPCBMedia/status/1608157739628531712 پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے میچز 9، 11 اور 13 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔