سابق وزیراعظم نواز شریفکے بھتیجے یوسف عباس نے مریم نواز سے متعلق انکشافات کر دئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کارچوہدری غلام حسین نے کہا کہ چودھری شوگر ملز کیس میں نیب نے اکتیس جولائی کو مریم نواز کو طلب کیا۔ ہم نے خبر دی تھی کہ آٹھ ارب روپیہ یوسف عباس کے نام پر دبئی سے ٹی ٹی آئی تھی۔انہوں نے کہا کہ یوسف عباس مریم نواز کے کزن ہیں، یوسف عباس نے یہ ساری رقم نکال کر مریم نواز کو دے دی ہے۔ یوسف عباس نیب کے سامنے پیش ہوئے تو انہوں نے اعتراف کیا کہ ہاں جی میرے اکاؤنٹ میں پانچ کروڑ ڈالر آئے اور وہ تمام رقم میں نے مریم نواز کو دے دی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں اس حوالے سے دستاویزی ثبوت اگلی پیشی پر لے کر آؤں گا۔ نیب نے نواز شریف اور مریم نواز کے پاکستان کے اندر تمام اکاؤنٹس اور اثاثے منجمد کر دئے ہیں ۔ان کی جائیداد اب نہ خریدی جا سکتی ہے نہ فروخت کی جا سکتی ہے۔ اس حوالے سے ابھی مزید انکشافات ہونے کا امکان ہے۔ ہو سکتا ہے کہ ان جائیدادوں پر قبضے کر کے ان کو ڈسپوز آف کیا جائے گا اور ان سے حاصل کی جانے والی رقم قومی خزانے میں جمع کروائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ یہی وجہ ہے کہ ان کو مروڑ اُٹھ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ سابق صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کے بھی تین ایسے اکاؤنٹس کا پتہ لگایا گیا ہے جس سے ڈالرز منتقل ہوتے تھے۔