نواز شریف آج طبی معائنے کیلئے ہارلے اسٹریٹ کلینک جائیں
شائع شدہ تاریخ 20 نومبر, 2019
سابق وزیراعظم نواز شریف قطر ایئرلائنز کی پرواز کے ذریعے لاہور سے پہلے دوحہ اور پھر دوحہ سے لندن پہنچے۔ نواز شریف کو لے کر قطر ایئرویز کے طیارے نے صبح ساڑھے 10 بجے اڑان بھری جبکہ لندن میں طیارے نے پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجکر 33 منٹ پر ہیتھرو ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔ایئرپورٹ سے نواز شریف اپنے بیٹے حسن نواز کے گھر روانہ ہوئے، پارک لین فلیٹس میں قیام کے بعد طبی معائنے کے لیے آج ہارلے اسٹریٹ کلینک جائیں گے۔ نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے فلیٹ میں نواز شریف کیلئے طبی سہولتوں سے آراستہ ایک کمرہ مخصوص کیا گیا ہے جس میں ضروری طبی آلات نصب کرنے کا عمل گزشتہ ہفتے سے جاری تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہارلے اسٹریٹ کی نجی کلینک میں پلیٹیلیٹس کے ماہرین نواز شریف کا معائنہ کریں گے، نواز شریف کے علاج کیلئے امریکا میں طبی ماہرین سے بھی مشاورت کا عمل جاری ہے، لندن میں طبیعت بہتر نہ ہونے پر نواز شریف کو فوری طور پر امریکا منتقل کیا جائے گا۔