کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے کمسن بیٹے کی کوئٹہ گلیڈی ائٹرز کی جیت کا جشن منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چمپیئن کوئٹہ گلیڈی ائٹرز کے کپتان سرفراز احمد کے فرزند عبداللہ سرفراز کی ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عبداللہ کوئٹہ گلیڈی ائٹرز کا کیپ پہنے ہوئے مایہ ناز بولر حسن علی کے انداز میں والد کی ٹیم کی جیت کا جشن منا رہے ہیں۔ https://www.instagram.com/p/B8_vJ6wJnsp/?utm_source=ig_web_copy_link عبداللہ سرفراز کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حسن علی نے ٹوئٹر پر کہا کہ سابق کپتان کے بیٹے عبداللہ دل سے پشاور زلمی کے مداح ہیں لیکن والد کوئٹہ کے کپتان ہیں اسی لیے وہ گلیڈی ائٹرز کی کیپ پہنے گھوم رہے ہیں۔حسن علی نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر چھوٹے کرکٹر (عبداللہ سرفراز) کی مختصر سی ویڈیو شیئر کی۔ https://twitter.com/RealHa55an/status/1231906989258788869