ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد اور ڈی پی او اسماعیل الرحمن کھاڑک نے کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرا م کے تحت ڈپٹی کمشنر آفس ننکانہ صاحب کے سبزہ زار میں پودا لگاکر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا، ننکانہ صاحب: ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے کہا کہ پودے قدرتی حسن میں اضافہ کرتے ہیں ، تمام ضلعی محکمے اپنے اپنے حصے کے پودے لگانے کے ہدف کو جلد از جلد مکمل کریں ، شہریوں کو بھی چاہیے کہ وہ ماحول کو صاف اور خوشگوار بنانے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں ۔