معروف بالی ووڈ اداکار نصیرالدین شاہ بھی بھارتی کسانوں کے حق میں بول پڑے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مودی سرکار سے زیادہ کسان اپنے حقوق کے بارے میں جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان سمیت لاکھوں لوگ کسانوں کے ساتھ ہیں اور وہ سب کے لیے ہمت اور بہادری کی مثال ہیں ۔ نصیرالدین شاہ نے کسانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اقبال کا شعر بھی پڑھا۔ ان کا کہنا تھا کہ خاموشی بھی ظلم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔ انہوں نے مودی سرکار کے خوف سے حکومت کے حق میں بولنے والے بالی اداکاروں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ نصیرالدین شاہ نے کہا کہ بالی ووڈ اداکار اتنا کما چکے ہیں کہ نسلیں بیٹھ کر کھا سکتی ہیں ، پھر ان اداکاروں کوسچ بولنے سے کیوں خوف آتا ہے؟