تازہ ترین

نسیم شاہ کی فٹنس سوالیہ نشان بن گئی

نسیم-شاہ-کی-فٹنس-سوالیہ-نشان-بن-گئی

کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے اہم ہتھیار نسیم شاہ کی فٹنس سوالیہ نشان بن گئی، پیسر کے مکمل فٹ نہ ہونے پر ٹیم میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ بنگلادیش کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں ہیٹ ٹرک کر کے کم عمر ترین بولر کا اعزاز پانے والے نسیم شاہ سے میچ کے اختتام پر رمیز راجہ نے فٹنس سے متعلق سوال کیا تو بولر نے بتایا کہ معمولی انجری ہے ایک دو دن میں ٹھیک ہو جائے گی۔ https://twitter.com/TheRealPCB/status/1226727486857383936 سیم شاہ کے حوالے سے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان سرفراز احمد سے جب پوچھا گیا کہ ٹیم کے اہم ہتھیار کیا پی ایس ایل کھیلیں گے تو کپتان نے کہا کہ نسیم شاہ جیسے ہی فٹ ہوں گے تو کھیلیں گے۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹائٹل کا دفاع کرنےکی کوشش کریں گے جس طرح کی کرکٹ کھیلتے آ رہےہیں، ویسا ہی کھیلیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اس بار ساری ٹیمیں بہت اچھی ہیں مقابلہ سخت ہوگا، پی ایس ایل سےپاکستان میں کرکٹ کی واپسی کوبہت فائدہ ہوگا جب کہ کراچی:کوئٹہ کی عوام ہوم گراونڈ پر کرکٹ مس کر رہی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں