نامعلوم ملزمان کی خوفناک واردات، لڑکی تیز دھار آلے سے ہلاک
شائع شدہ تاریخ 30 مارچ, 2026
تفصیلات کے مطابق پولیس نے اطلاع ملنے پر مقتولہ کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہے۔پولیس حکام کے مطابق مقتولہ چھ بہن بھائیوں میں سے ایک تھی اور وقوعہ کے وقت گھر پر اکیلی تھی۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مقتولہ کی والدہ دیگر بچوں کے ہمراہ قریبی گاؤں میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گئی ہوئی تھیں، جبکہ لڑکی کا والد ناصر علی بیرون ملک محنت مزدوری کے سلسلے میں مقیم ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے گھر کے خالی ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لڑکی کو نشانہ بنایا۔ حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ قتل کے اس واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جائے گی اور شواہد کی روشنی میں ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔