نائب امریکی صدر: ایران پر حملے سے پہلے سفارتکاری کو موقع دینا چاہیے

شائع شدہ تاریخ 13 جنوری, 2026
نائب-امریکی-صدر-ایران-پر-حملے-سے-پہلے-سفارتکاری-کو-موقع-دینا-چاہیے

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ ایران میں جاری مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے جواب میں ایران پر  حملوں پر  غور کر رہے ہیں تاہم نائب صدر چاہتے ہیں کہ حملے سے پہلے سفارتکاری کو موقع دینا چاہیے۔

امریکی اخبار   نے  حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے ابھی فیصلہ نہیں کیا  تاہم فی الحال وہ ایران پر حملے کے حق میں  ہیں لیکن ان کا رویہ بدل سکتا ہے۔

کچھ امریکی حکام کے  مطابق صدر   پہلے حملے کا حکم دے سکتے ہیں  جس کے بعد ایران کے ساتھ مذاکرات پر غور کا امکان ہے۔

امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ وائٹ ہاؤس ایران کی جانب سے اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے مذاکرات کی پیشکش پر غور کررہا تھا جبکہ ٹرمپ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی منظوری دینے پر غور کرتے دکھائی دے رہے تھے۔