تازہ ترین

میڈیا پولیس کے اچھے کام بھی عوام تک پہنچائے،آئی جی کلیم امام

میڈیا-پولیس-کے-اچھے-کام-بھی-عوام-تک-پہنچائے،آئی-جی-کلیم-امام

آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نےکرائم رپورٹر ایسوسی ایشن کی جانب سے سی آر اے کے ممبران کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں دئیے جانیوالے عشائیہ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کراچی: اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ تقریب میں آمد پرسی آر اے کے جنرل سیکٹریری طحٰہ عبیدی نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا، اورآئی جی سندھ اورایڈیشنل آئی کی کراچی کے سامنے چندسفارشات رکھیں۔آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ میڈیا پولیس کی کارکردگی اور غلطی کی نشاندہی ضرورکرے مگر ساتھ ہی پولیس کے اچھے کاموں کو بھی عوام تک پہنچائے تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد مزید بہتر بنایا جاسکے،جرائم کے خلاف میڈیا پولیس کا وہ بازو ہے جو ناصرف ہردم تیار اور مصروف عمل ہے بلکہ موثر اورکامیاب کارروائی کاانتہائی اہم ذریعہ بھی ہے۔مجھے امید ہے کہ صحافتی برادری ہرقدم جرائم کے خلاف جاری جنگ میں سندھ پولیس سے اپنے بھرپور تعاون کے تسلسل کو جاری رکھے گی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں