تازہ ترین

میٹروپولیٹن زونز میں بلڈنگ پلانز وصول کرنے پر پابندی

میٹروپولیٹن-زونز-میں-بلڈنگ-پلانز-وصول-کرنے-پر-پابندی

لاہور: میٹروپولیٹن کارپوریشن کے زونزمیں بلڈنگ پلانز وصول کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی، کارپوریشن کے کنٹرولڈ ایریاز کے رہائشی، کمرشل اور انڈسٹریل بلڈنگ پلانز ای پورٹل سسٹم پراجیکٹ کے تحت صرف ہیڈ کوارٹرز، ارفع ٹاور اور ایل ڈی اے میں جمع کرائے جاسکیں گے۔ میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ مزمل اشتیاق نے تمام میٹروپولیٹن آفیسرز پلاننگ کو زونزمیں بلڈنگ پلانز جمع کرنے سے روک دیا،ای بلڈنگ پلان پراجیکٹ کے نفاذ کے باعث بلڈنگ پلانز 25 جون تک صرف ایم سی ایل ہیڈکوارٹرز جبکہ بعدازاں ارفع ٹاور اور ایل ڈی اے میں جمع کرائے جاسکیں گے ۔ تمام زونل آفیسرز پلاننگ کو ای بلڈنگ پلان پراجیکٹ کی ٹائم لائنز ارسال کردی گئیں۔ ٹاؤن ہال میں آج سے ای بلڈنگ پورٹل سسٹم لانچ کردیا جائیگا۔ ٹائم لائنزکے مطابق کورونا کے باعث بند خدمت مرکز اور ارفع ٹاور 25 جون کو کھل جائیں گے جہاں سٹاف تعینات ہوگا۔ 25 جون تک مینوئل بلڈنگ پلانز وصول کئے جائیں گے جبکہ بعدازاں آن لائن ہی بلڈنگ پلانز جمع کرائے جاسکیں گے ۔ایم او پلاننگ مزمل اشتیاق نے بتایا بلڈنگ تکمیلی سرٹیفکیٹ 30 روز میں صارف کو دینا لازمی ہوگا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں