تازہ ترین

مین ہول میں بچہ گرنے کے بعد شہری مشتعل، فاروق ستار کی گاڑی سے اترنے کی اجازت نہ دی گئی

مین-ہول-میں-بچہ-گرنے-کے-بعد-شہری-مشتعل،-فاروق-ستار-کی-گاڑی-سے-اترنے-کی-اجازت-نہ-دی-گئی

کراچی: نیپا فلائی اوور کےقریب مین ہول میں بچے کے گرنے کے واقعے کے بعد ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹرفاروق ستارکے پہنچنے پر شہری مشتعل ہوگئے۔

مشتعل شہریوں نے  ڈاکٹرفاروق ستار کو گاڑی سے اترنے نہیں دیا جس کے بعد ایم کیو ایم رہنما گاڑی سےاترےبغیر روانہ ہوگئے۔

 بچے کے مین ہول میں گرنے کے واقعے پر ڈاکٹر  فاروق ستارکا کہنا تھا کہ  نیپا چورنگی پر بچے کے مین ہول میں گرنے کے واقعہ پر گہرا دُکھ ہے،  ٹوٹی سڑکیں،کھلے گٹر حکومت سندھ اور میئرکراچی کی کارکردگی کامنہ بولتا ثبوت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متعدد بچے کھلے مین ہولزکا نشانہ بن چکےہیں مگر حکومت کی نظرمیں سب اچھاہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب کمسن بچہ کھلے مین ہول میں گرگیا تھا۔

واقعہ اتوار کی رات 11 بجے کے قریب پیش آیا تھا جس کے بعد  ریسکیو اہلکاروں نے بچے کی تلاش شروع کی تاہم ناکام رہے ۔

 بعد ازاں  ریسکیو آپریشن کو عارضی طور پر روک دیاگیا، ریسکیو آپریشن رکنے کے بعد لوگوں نے اپنی مدد آپ کےتحت ہیوی مشینری منگوائی، جائے وقوعہ پر ہیوی مشینری کےذریعے کھدائی جاری ہے۔

کھلے مین ہول میں گرنے والے بچےکی شناخت 3 سال کے ابراہیم ولد نبیل کےنام سے ہوئی، ابراہیم فیملی کے ہمراہ ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں شاپنگ کرنے آیا تھا۔ 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں