انجمن آڑھتیان سبزی منڈی میلسی اور موبائل ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے شہریوں میں گذشتہ روز مفت ماسک تقسیم کئے گئے میلسی: انجمن آڑھتیان سبزی منڈی میلسی اور موبائل ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے شہریوں میں گذشتہ روز مفت ماسک تقسیم کئے گئے انجمن آڑھتیان سبزی منڈی کے صدر شیخ محمد عمران ڈی سی اور جنرل سیکرٹری مہر محمد اشفاق اور مہر محمد اشفاق کی جانب سے منڈی میں آنے اور جانے والوں کو مفت سینیٹائزر فراہم کیا اور ماسک بھی مفت تقسیم کئے گئے جبکہ موبائل ایسوسی ایشن کے صدر ماجد رشید مونی نے شہریوں میں ماسک تقسیم کئے ۔