تازہ ترین

مہنگا سونا مزید مہنگا، فی تولہ نئی بلند ترین سطح پر

مہنگا-سونا-مزید-مہنگا،-فی-تولہ-نئی-بلند-ترین-سطح-پر

خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 1100 روپے کی کمی ہوئی تھی لیکن آج دوبارہ اضافہ ہو گیا ہے،صرافہ ایسوسی ایشن

کراچی :عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج کے ہفتے روز مقامی مارکیٹوں میں سونا 1700 روپے فی تولہ مہنگا ہوا ہے جس کےبعد سونے کی نئی قیمت  3 لاکھ 90 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح10 گرام سونے کے نرخ میں 1458 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد دس گرام سونا 3 لاکھ 34 ہزار 619 روپے کا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17 ڈالر مہنگی ہو کر 3685 ڈالر تک جا پہنچی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 1100 روپے کی کمی ہوئی تھی لیکن آج دوبارہ اضافہ ہو گیا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں