تازہ ترین

مہلت ختم ہو گئی، میں نے بہت صبر کا مظاہرہ کر لیا ہے

مہلت-ختم-ہو-گئی،-میں-نے-بہت-صبر-کا-مظاہرہ-کر-لیا-ہے

 مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن نے اسحاق ڈار کے خلاف جلد ہی پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ماروی میمن کا کہنا تھا کہ میری جانب سے دی جانے والی مہلت اب ختم ہو گئی ہے۔ میں نے بہت صبر سے کام لیا ہے۔ انہوں نے جلد پریس کانفرنس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ پریس کانفرنس اس دنیا کے دو متعلقہ دارالحکومت میں ہوگی اور اُسی وقت پر ہو گی جو مجھے سوٹ کرتا ہے میں کسی دھمکی کے پیش نظر پریس کانفرنس کا وقت طے نہیں کروں گی۔انہوں نے کہا کہ میں نے تین سال اذیت جھیلی ہے۔ پریس کانفرنس کے وقت کے حوالے سے آپ بھی صبر سے کام لیں۔ اس پریس کانفرنس میں سیاست اور اس سے جُڑی چیزوں پر بات ہو گی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں