پی سی بی نے ایک اور کوچ سے رابطہ کیا ہے، اگر وہ رضامند نہ ہوئے تو مکی ارتھر کی مدت میں ایک سال کی توسیع کر دی جائے گی لاہور پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق مکی ارتھر کو مزید ایک سال تک قومی ٹیم کا کوچ رکھنے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ایک اور کوچ سے رابطہ کیا ہے اور انہیں پاکستانی کرکت ٹیم کا کوچ بننے کی آفر کی ہے اگر انہوں نے یہ آفر قبول کر لی تو مکی آرتھر کی مدت میں توسیع نہیں کی جائے گی لیکن اگر دوسرے کوچ نے آفر رد کر دی تو مکی آرتھر کی مدتِ ملازمت میں ایک سال کی توسیع کر دی جائے گی۔چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ آحسان مانی نے لندن میں مکی آرتھر سے ملاقات بھی کی ہے ان کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ورلڈکپ کے بعد قومی ٹیم کے تمام غیر ملکی کوچز کو فارغ کر دیے جانے کا امکان ہے اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے معاہدہ میں بھی مزید توسیع نہیں کی جائے گی اور ایک نئے کوچ سے رابطہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سرفراز احمد کے مستقبل پر بھی سوالیہ نشان لگ چکا ہے۔ٹیم سے سینئیر کھلاڑیوں کی چھٹی کے ساتھ ساتھ مکی آرتھر کو بھی فارغ کیے جانے کا امکان ہے لیکن ساتھ ہی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ ان کی مدتِ ملازمت مین ایک سال کی توسیع کر دی جائے۔مکی آرتھر کو ہٹانے کا فیصلہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ابتدائی میچوں میں مایوس کن کارکردگی کے باعث عمل میں لائی جائے گی۔ دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ سرفراز احمد کی کپتانی میں قومی ٹیم کی ایک روزہ اور ٹیسٹ کرکٹ میں 2 سال کے دوران کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے۔اسی لیے سرفراز احمد سے ٹیسٹ اور ایک روزہ ٹیم کی کپتانی واپس لے لیے جانے کا واضح امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ورلڈکپ کے بعد ایک روزہ کرکٹٹیم کی کپتانی کیلئے آل راونڈر عماد وسیم مضبو ترین امیدوار ہیں۔ جبکہ ٹیسٹ ٹیم کیلئے ایک حیران کن نام سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نوجوان بلے باز شان مسعود ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کیلئے مضبوط ترین امیدوار تصور کیے جا رہے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلے ورلڈکپ کے بعد ہی کیے جائیں گے۔