اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا حالیہ سلسلہ جمعرات سے مزید شدت کے ساتھ بلوچستان میں داخل ہوگا، بارشوں کا سلسلہ جمعہ کو بالائی علاقوں میں پھیل جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے مزیدبارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کردی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا حالیہ سلسلہ جمعرات سے مزید شدت کے ساتھ بلوچستان میں داخل ہوگا ، بارشوں کا سلسلہ جمعہ کو بالائی علاقوں میں پھیل جائے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں پہاڑوں پر مزید برف باری کا امکان ہے، پنجاب،بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ بلوچستان اور ڈیرہ غازی خان کے برساتی نالوں میں 7 جنوری کو طغیانی کا خدشہ ہے، کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیا ت کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ اور برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے اور سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔