تازہ ترین

منی لانڈرنگ کیس: وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب عدالت میں پیش

منی-لانڈرنگ-کیس:-وزیراعظم-اور-وزیراعلیٰ-پنجاب-عدالت-میں-پیش

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے سلسلے میں عدالت میں پیش ہوگئے۔ لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت جاری ہے جس سلسلے میں دونوں شخصیات عدالت میں پیش ہوئیں۔ اس موقع  پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے اور عدالتی احاطے سے عام سائلین کو باہر نکال دیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ  شہباز کے وکیل امجد پرویز عبوری ضمانت کی توثیق کیلئے دلائل دے رہے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں