تازہ ترین

ممتاز بینکار سراج الدین عزیز کی نئی کتاب ’’دی آرٹ اینڈ کرافٹ آف مینجمنٹ‘‘شائع

ممتاز-بینکار-سراج-الدین-عزیز-کی-نئی-کتاب-’’دی-آرٹ-اینڈ-کرافٹ-آف-مینجمنٹ‘‘شائع

ممتاز بینکاراور مصنف سراج الدین عزیز کی آٹھویں کتاب شائع ہو گئی ہے جس کی تقریب رونمائی مقامی ہوٹل میں ہوئی۔ کراچی: ’’دی آرٹ اینڈ کرافٹ آف مینجمنٹ‘‘کے نام سے شائع ہونے والی اس کتاب میں ملک کے مختلف روزناموں اور رسالوں میں سراج الدین عزیز کے شائع شدہ 55 مضامین شامل ہیں جو اپنے پڑھنے والوں کوانتظامی امور کے بارے میں گہری معلومات فراہم کرتے ہیں۔ اس سے قبل سراج الدین عزیز کی شائع شدہ کتابوں میں ان کی انگریزی اور اردو زبانوں میں شاعری کا مجموعہ اور ان کے والد کی سوانح عمری شامل ہے۔ تقریب کی صدارت اسٹیٹ بینک کے سابق گورنر یاسین انور نے کی۔ اس کے علاوہ سابق سینیٹر جاوید جبار، پاتھ فائنڈر گروپ کے چیئرمین اکرام سہگل اور سوشل سائنسز کی پروفیسر نادیہ چشتی مجاہد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ یاسین انور نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کتاب ایک شاہکار ہے جس میں حکمت عملی پر مشتمل اداروں کے طریقوں کو بیان کیا گیا ہے ۔ کسی بھی میدان میں نئے اور منفرد خیالات پیش کرنے کی ضرورت ہمیشہ رہتی ہے ۔ نوجوان اگر عظمت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ان کے لیے لازم ہے کہ وہ غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں