پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید دو افراد انتقال کرگئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح ساڑھے 4 فیصد سے تجاوز کرگئی۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں24گھنٹوں میں کورونا کے14ہزار 632 ٹیسٹ کیےگئے،جن میں سے 675 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔ https://twitter.com/NIH_Pakistan/status/1543772556766941187?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1543772556766941187%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F290631- این آئی ایچ کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.61 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ وائرس نے مزید 2 افراد کی جان لے لی۔ اس کے علاوہ ملک میں کورونامیں مبتلا153مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔