تازہ ترین

ملک میں کورونا سے مزید 27 اموات ، 2 ہزار سے زائد متاثر

ملک-میں-کورونا-سے-مزید-27-اموات-،-2-ہزار-سے-زائد-متاثر

اسلام آباد: پاکستان  میں کورونا کی پانچویں لہر میں بتدریج کمی آرہی ہے ،  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید27افراد انتقال کرگئے جبکہ 2ہزار  597کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔  تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک  بھر میں اب تک 29 ہزار 828 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس  سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ88 ہزار 958 ہو چکی ہے۔ ملک میں کورونا فعال کیسز کی تعداد 75 ہزار 405  رہی  جبکہ مثبت کیسزکی شرح540 فیصدرہی جبکہ ایک ہزار 588 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔  پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 48ہزار 37 ٹیسٹ کیے  گئے، گزشتہ24 گھنٹوں میں 3ہزار804 افراد کوروناسےصحت یاب ہوئے  ہیں ۔  این سی اوسی کے مطابق  ملک میں اب تک    13لاکھ83 ہزار  725مریض  کورونا سےصحت یاب ہوچکےہیں۔  https://twitter.com/OfficialNcoc/status/1493391267140567046?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1493391267140567046%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fgnnhd.tv%2Furdu%2Fnews%2F12042 واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں