تازہ ترین

ملک میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافہ

ملک-میں-کورونا-سے-صحتیاب-افراد-کی-تعداد-میں-اضافہ

اسلام آباد:ملک میں کورونا سے اموات اور  کیسز کی شرح میں مسلسل  کمی کا رجحان برقرار ہے ،   گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.89فی صد رہی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق  ملک میں کورونا وائرس کی  چوتھی  لہر کے دوران   ملک میں  مزید 5 افراد  انتقال  کرگئے جبکہ 315 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔  ملک میں کورونا سے  اموات کی تعداد 28ہزار 668 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 82ہزار 510  تک جاپہنچے ہیں۔  ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران 35 ہزار332 ٹیسٹ کئےگئے گئے ۔ این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں 1026 کرونا مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔  پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 8ہزار 010 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں ۔ اب تک  95.9 فیصد مریض کوویڈ سے صحت یاب ہوئے  ، اب تک   مجموعی طور پر 12 لاکھ 38 ہزار 980 مریض کورونا سےصحت یاب ہوچکےہیں۔ https://twitter.com/OfficialNcoc/status/1462950165044772868?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1462950165044772868%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fgnnhd.tv%2Furdu%2Fnews%2F9084 واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں