اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے اموات اور کیسز کی شرح میں کمی آئی ہے ،کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.07 فیصد رہی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران ملک میں مزید9 افراد انتقال کرگئے جبکہ 449 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 28ہزار 547 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 77ہزار 160تک جاپہنچے ہیں۔ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران 41ہزار709ٹیسٹ کئےگئے گئے ۔ https://twitter.com/OfficialNcoc/status/1457521025239953414?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1457521025239953414%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fgnnhd.tv%2Furdu%2Fnews%2F8525 ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 517افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں ۔اب تک 95.9 فیصد مریض کوویڈ سے صحت یاب ہوئے ، اب تک مجموعی طور پر 12 لاکھ 25 ہزار 880 مریض کورونا سےصحت یاب ہوچکےہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔