تازہ ترین

ملک بھر میں کورونا وائرس مزید 3 افراد کی جانیں نگل گیا

ملک-بھر-میں-کورونا-وائرس-مزید-3-افراد-کی-جانیں-نگل-گیا

اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا وائرس مزید 3 افراد کی جانیں نگل گیا۔ مثبت کیسز میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ قومی ادارہ صحت کے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.59 فیصد تک جا پہنچی جبکہ وبا میں مبتلا مزید 3 افراد انتقال کر گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے 20 ہزار 272 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 728 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ قومی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا 161 افراد کی حالت ابھی بھی تشویش ناک ہے۔ https://twitter.com/NIH_Pakistan/status/1558265755837337602?cxt=HHwWhMC4pd2ciaArAAAA

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں