تازہ ترین

ملک بھر میں مہنگائی کا سونامی بے قابو

ملک-بھر-میں-مہنگائی-کا-سونامی-بے-قابو

پیاز، ٹماٹر آٹا، دالیں سب کچھ مہنگا ہوگیا ہے، مہنگائی کی مجموعی شرح 0.45 اضافے کے ساتھ 32.57 فیصد تک جا پہنچی۔ ادارہ شماریات کے مطابق پیاز 13 روپے مہنگا، 246 روپے 57 پیسے فی کلو، ٹماٹر 2 روپے 58 پیسے اضافے کیساتھ 56 روپے 80پیسے فی کلو ہوگیا، جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 31 روپے مہنگا ہوکر 1735 روپے فروخت ہونے لگا ہے۔ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 136 روپے مہنگا ہو کر قیمت 2888 روپے سے تجاوز کر گئی، دال ماش 3 کلو اضافے کے ساتھ 383 روپے، دال مونگ 4 روپے مزید مہنگی ہوگئی۔ شہریوں کا کہا ہے کہ اب تو نوبت فاقوں تک آگئی ہے، آمدنی میں اضافہ ہوتا نہیں اخراجات بڑھ رہے ہیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 25 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 20 اشیاء کی قیمتیں متسحکم رہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں