اسلام آباد:ملک بھر میں پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر متاثر ہوگئی،صارفین کو مشکلات کا سامنا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی سی ایل کی فائبر کیبل میں کئی جگہوں پر کٹ کے باعث انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی جس سے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد سمیت ملک کے اہم شہروں میں صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق شمالی اور سینٹرل ریجن میں پی ٹی سی ایل کی سروس متاثر ہے،ٹیمیں سروسز کو ترجیحی بنیادوں پر بحال کرنے میں مصروف ہیں۔ یاد رہے کہ اس قبل 19 اگست کو بھی پی ٹی سی ایل کے ٹرانسمیشن سسٹم میں فنی خرابی پیدا ہوئی تھی جس کے باعث انٹرنیٹ سروس شدید متاثر ہوئی تھی۔