تازہ ترین

ملکی سطح پر سونے کے نرخ میں اضافہ

ملکی-سطح-پر-سونے-کے-نرخ-میں-اضافہ

  کراچی: عالمی منڈی میں سونے کی قیمت کم ہوئی ہے تاہم ملکی سطح پر سونے کے نرخ میں اضافہ ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت دو ڈالر کی کمی سے 1810 ڈالر کی سطح پر آگئی تاہم ملکی سطح پر قیمت میں کمی کے بجائے قیمت میں تھوڑا اضافہ ہوا ہے۔

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 94 ہزار 400 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے بڑھ کر  ایک لاکھ 66 ہزار 666 روپے کی سطح پر آگئی۔

 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں