تازہ ترین

معروف فٹبالر نے اسلام قبول کرلیا

معروف-فٹبالر-نے-اسلام-قبول-کرلیا

ابوظہبی: نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والے معروف فٹبالر کلیرنس سیڈورف نے اسلام کے آفاقی پیغام سے متاثر ہوکر اللہ کی وحدانیت اور نبی آخری الزماں ﷺ کی رسالت کا اقرار کرتے ہوئے کلمہ پڑھ لیا۔   عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیمپئنز لیگ کی تاریخ میں 3 مختلف کلبز کے ساتھ ٹرافی جیتنے والے دنیا کے واحد فٹبالر کلیرنس سیڈورف نے  اسلام قبول کرنے کا اعلان انسٹاگرام کی پوسٹ کے ذریعے کیا۔ انسٹاگرام پر اسٹار فٹبالر کلیرنس سیڈورف نے اہلیہ صوفیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اسلام قبولیت پر ملنے والی نیک خواہشات اور پیغامات کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں۔ https://www.instagram.com/p/CarxGWmN0XG/?utm_source=ig_embed&ig_rid=473b233c-a3ca-4c73-9561-75512751c283 اپنی پوسٹ میں کلیرنس سیڈورف نے اعتراف کیا کہ اسلام کی آگہی میری ایرانی نژاد اہلیہ صوفیہ نے دی اور اب میں دنیا بھر کے تمام مسلمان بہن بھائیوں کے خاندان میں شامل ہوگیا ہوں۔ فٹبالر کلیرنس سیڈورف کی اہلیہ صوفیہ نے بھی انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے اسلام قبول کرنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے اس خاص اور خوبصورت لمحے کا حصہ ہونے پر فخر ہے۔ https://www.instagram.com/p/Car_pa5P1hp/

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں