تازہ ترین

معروف فاسٹ بولر کی گاڑی کو خوفناک حادثہ

معروف-فاسٹ-بولر-کی-گاڑی-کو-خوفناک-حادثہ

جمیکا:‌ویسٹ انڈیز کے معروف فاسٹ بولر اوشان تھومس خوفناک ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمیکا میں اولڈ ہاربر ہائی وے 2000 پر فاسٹ بولر کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ ٹریفک حادثے میں دو گاڑیوں میں خوفناک تصادم ہوا جس میں فاسٹ بولر کی گاڑی قلابازیں کھاتی ہوئی الٹ گئی جس کے نتیجے میں پیسر شدید زخمی ہوگئے۔ https://twitter.com/ICC/status/1229707128723603456 اوشان تھومس کو شدید چوٹیں آئیں، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔حادثے کے بعد فاسٹ بولر بے ہوش ہوگئے تھے اور جب انہوں نے آنکھ کھولی تو وہ اسپتال میں تھے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بولر کی حالت زیادہ خطرناک نہیں۔ https://twitter.com/CPL/status/1229679736282062849 حادثے پر کھلاڑیوں اور پلیئرز ایسوسی ایشن نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پیسر کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں