راولپنڈی:فلم اور ٹی وی کے سینئر اداکار اور صداکار آغا کشور سجاد طویل علالت کے بعد راولپنڈی کےمقامی اسپتال میں انتقال کرگئے ہیں۔ آغا کشور سجاد نے متعدد پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کےجوہر دکھائے، انہیں 2006ء میں ریڈیو پاکستان اور 2010ء میں نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل کی جانب سے لائف ٹائم ایچیومنٹ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہوں نے 60 سال سے زیادہ فنی کیریئر میں بے شمار فلموں اور ڈراموں میں کام کیا، حکومت پاکستان کی جانب سے سجاد کشور کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز بھی دیا جا چکا ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم آغا کشور سجاد کی نماز جنازہ 25 مئی کو کمیٹی چوک راولپنڈی میں شاہ دی ٹالیاں قبرستان میں ادا کی جائے گی۔