تازہ ترین

معذرت! میں آپ کی کوئی مدد نہیں کرسکتا، میر حاصل بزنجو

معذرت!-میں-آپ-کی-کوئی-مدد-نہیں-کرسکتا،-میر-حاصل-بزنجو

پوزیشن کے چیئرمین سینیٹ کیلئے متفقہ امیدوار میر حاصل بزنجو نے قرارداد واپس لینے سے معذرت کرلی۔ انہوں نے حکومتی وفد سے گفتگو میں کہا کہ اپوزیشن کا چیئرمین سینیٹ کوہٹانے کا فیصلہ متفقہ ہے،میں آپ کی کوئی مدد نہیں کرسکتا۔حکومتی وفد مولانا فضل الرحمان کے بعد قائد ایوان سینیٹ شبلی فراز وفد کے ہمراہ اپوزیشن کے چیئرمین کے متفقہ نامزد امیدوار میر حاصل بزنجو کے پاس پہنچ گئے۔ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سینیٹر شبلی فراز نے میر حاصل بزنجو سے تحریک عدم اعتماد واپس لینے کی درخواست کی۔قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد سے ایوان کا ماحول ٹھیک نہیں رہے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے متفقہ امیدوار حاصل بزنجو نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کیخلاف قرارداد واپس نہیں لے سکتا۔میں آپ کی کوئی مدد نہیں کرسکتا۔چیئرمین سینیٹ کوہٹانے کا فیصلہ تمام اپوزیشن کا متفقہ فیصلہ ہے۔شبلی فراز نے کہا کہ حاصل بزنجو سے ملاقات بہترین رہی۔ملاقات میں ایوان کے تقدس اورروایات بارے بات چیت کی گئی۔اسی طرح چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے بھی ملاقات کی ۔ جس میں فواد چودھری نے صادق سنجرانی کو تحریک عدم اعتماد کیخلاف بھرپور حمایت کی یقین دہانی کروائی۔سینیٹ کے معاملے پر اسٹیٹس کو برقرار رہنا چاہیے۔ تمام فریقین سے بات چیت مثبت سمت میں جارہی ہے۔امید ہے اپوزیشن اپنی قرارداد واپس کرلے گی۔ اس سے قبل سینٹ میں قائد ایوان شبلی فراز اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی سربراہی میں حکومتی وفد نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ملاقات میں حکومتی وفد نے چیئر مین سینٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک واپس لینے کیلئے مولانا فضل الرحمنسے کر دار ادا کر نے کی درخواست کر دی جس پر مولانا فضل الرحمن نے جواب دیا کہ یہ میرا نہیں متفقہ اپوزیشن کا فیصلہ ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں