مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں طلباء و طالبات کو اسکول لے جانے والے رکشے آپس میں ٹکرا گئے۔
پولیس کے مطابق حادثے میں 9 سالہ طالبہ انشراح راشد جاں بحق ہو گئی جبکہ اس موقع پر 13 طلباء و طالبات زخمی بھی ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ رکشوں کے ریس لگانے کی وجہ سے پیش آیا، واقعے کے بعد دونوں رکشہ ڈرائیورز کو رکشوں سمیت حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ زخمی ہونے والی طلبا و طالبات کو ٹی ایچ کیو اسپتال جتوئی منتقل کر دیا گیا ہے۔