آزادکشمیر کے وزیر سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی احمد رضاقادری نے ورلڈ بینک کے تعاون سے دی گئی مظفرآباد: جدید آلات سے لیس 5نئی ایمبولینسز کی چابیاں سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حوالے کر دیں، یہ ایمبولینسز لائف کیئر کی تمام جدید سہولیات سے آراستہ ہیں جن میں جدید طرز کے وینٹی لیٹرز نصب ہیں،جدید ایمبولینسز کی فراہمی سے SDMAکی استعداد میں اضافہ ہونے کے ساتھ Quick Responseسروس مزید بہترہوگی ، جمعہ کے روز وزیر ایس ڈی ایم اے نے سیکرٹری SDMAشاہد محی الدین قادری کو نئی ایمبولینسز کی چابیاں دیں، اس موقع پر محکمہ کے افسروں اور اہلکاروں کی کثیر تعداد موجود تھی، وزیر سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے نئی ایمبولینسز کا معائنہ بھی کیا ۔