تازہ ترین

مصباح الحق کرکٹ کمیٹی سے مستعفی ہوگئے

مصباح-الحق-کرکٹ-کمیٹی-سے-مستعفی-ہوگئے

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ مصباح الحق نے کرکٹ کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ مصباحالحق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے درخواست جمع کروانے کے لیے کرکٹ کمیٹی سے مستعفی ہوئے۔  مصباح الحق نے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ  پی سی بی ذاکر خان سے پیر کے روز ملاقات کے دوران کرکٹ کمیٹی سے استعفیٰ پیش کیا۔ :مصباح الحق اس موقع پر مصباح الحق کاکہنا ہے کہ میں نے آج باضابطہ طور پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے درخواست جمع کروائی ہے تاہم درخواست جمع کروانے سے قبل ہی عہدے کے لیے اپنا  نام گردش میں دیکھنا ایک دلچسپ امر رہا۔ مصباح الحق نے کہاکہپاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ مختلف اسائنمنٹس پر کام کررہا ہوں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں