عازمین حج کی خدمت میں مرد حضرات کے ساتھ ساتھ خواتین کا عملہ بھی تعینات کیا گیا ہے مدینہ منورہ سعودی عرب میں حج سیزن کا آغاز ہو گیا ہے۔ مختلف ممالک سے بارہ لاکھ سے زائد عازمین حجکی سعادت حاصل کرنے کے لیے پہنچ چکے ہیں اور مزید لاکھوں افراد کا آنا ابھی باقی ہیں۔ حجاج حضرات و خواتین مکّہ میں مناسکِ حج ادا کرنے کے علاوہ مدینہ منورہ کا رخ بھی کرتے ہیں جہاں وہ مسجد نبوی میں عبادت کرتے ہیں اس کے علاوہ وہ کئی مقدس مقامات کی زیارت بھی کرتے ہیں۔اس بار مسجد نبوی میں بھی حجاج کرام کی خدمت کے لیے بڑی افرادی قوت تیار کی گئی ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اس بار حرمین شریفین کی انتظامیہ کی جانب سے مسجد نبوی میں حجاج کرام کی خدمت کے لیے 7720 افراد پر مشتمل عملہ تعینات کیا گیا ہے۔ سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے (سعودی پریس ایجنسی) کے مطابق مسجد نبوی میں آنے والے عازمین کی خدمت پر نہ صرف مرد خدام کا عملہ موجود ہے بلکہ خواتین حاجیوں کے لیے خواتین بھی تعینات کی گئی ہیں۔مسجد نبوی میں تعینات عملہ کئی طرح کیفرائض انجام دے رہا ہے۔ ان میں انجینیرنگ، تکنیکی امور کے ماہرین، ثقافتی،ابلاغی، سماجی امور میں رہ نمائی فراہم کرنے والے افراد کیساتھ مانیٹرنگ، نمازیوں کی رضاکارانہ رہ نمائی اور مناسک اور عبادت کے باریمیں انتظامی اور شرعی رہ نمائی فراہم کرنے کے لیے بھی عملہ تعینات ہے۔مسجد نبوی اور اس کے بیرونی احاطوں کی صفائی کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ مسجد کے قالینوں کی دیکھ بحال، زائرین کو زمزم اور کھجوروں کی فراہمی، صفائی کے لیے تیارکردہ آلات کو تیار حالت میں رکھنا، معمر اورمعذور زائرین کی مدد اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پرحاضری کا شرف حاصل کرنے والے مسلمانوں کی دینی رہ نمائی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔