مسجد الحرام میں بارش کے دوران زائرین کا پرکیف طواف

شائع شدہ تاریخ 24 ستمبر, 2025
مسجد-الحرام-میں-بارش-کے-دوران-زائرین-کا-پرکیف-طواف

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بارش کے دوران طواف کی تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

 

واضح رہے کہ سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے مملکت کے کئی علاقوں میں جمعرات تک بارش کا الرٹ جاری کیا تھا۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ مکہ مکرمہ ریجن درمیانے درجے سے شدید بارش کی زد میں رہے گا، سیلابی صورتحال، ژالہ باری اور گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں۔

سپر طوفان ’راگاسا‘ ہانگ کانگ کی جانب بڑھنے لگا، ریڈ الرٹ نافذ

عسیر، جازان اور الباحہ ریجن میں درمیانے درجے سے موسلا دھار بارش کا الرٹ جاری کیا گیا تھا جبکہ مدینہ منورہ، ریاض، قصیم، حائل، اشرقیہ ریجن اور نجران میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

ڈائریکٹوریٹ نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ خود کو محفوظ مقامات تک محدود رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔