تازہ ترین

مسجد اقصی میں صہیونی فوجیوں کی جارحیت، فلسطینیوں کو نماز کی ادائیگی سے روک دیا

مسجد-اقصی-میں-صہیونی-فوجیوں-کی-جارحیت،-فلسطینیوں-کو-نماز-کی-ادائیگی-سے-روک-دیا

یروشلم : مسجد اقصی میں رمضان المبارک کے دوران ایک بار پھر صہیونی فوجیوں کی جارحیت دیکھنے میں آئی۔ فلسطینیوں کو نماز کی ادائیگی سے روک دیا۔ قابض فوجیوں نے مسجد میں مسلمانوں پر تشدد کیا اور آنے والوں کو باہر نکال دیا۔ عرب لیگ نے اسرائیل سے مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کی عبادت روکنے کا مطالبہ کر دیا۔ عرب لیگ کا کہنا ہے مسجد میں یہودیوں کی عبادت مسلمانوں کے جذبات کی کھلم کھلا تضحیک ہے۔ اسرائیل نے مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کی عبادت پر پابندی لگا رکھی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہودیوں کو پولیس حفاظت میں مقدس مقام میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔ عرب لیگ نے یہودیوں کے اقدام پر وسیع تر تنازعہ پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں