لاہور: مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم ) کے رہنماﺅں کے لئے ناشتے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ مریم نواز نے نیب میں پیشی ملتوی ہونے پر اظہار تشکر کے لئے پی ڈی ایم رہنماﺅں کے لئے ناشتے کا اہتمام کیاہے۔ پی ڈی ایم کے رہنماﺅں نے مریم نواز سے اظہار یکجہتی کے لئے نیب آفس پہنچنا تھا ۔ ناشتے میں مسلم لیگ ن کے رہنما بھی شریک ہوں گے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے آ ج نیب میں پیش ہونا تھا لیکن سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر پیشی ملتوی کرد ی گئی ہے ۔