مریم نواز، خواتین کو بااختیار بنانا قومی ترقی کی ضمانت قرار

شائع شدہ تاریخ 14 جولائی, 2026
مریم-نواز،-خواتین-کو-بااختیار-بنانا-قومی-ترقی-کی-ضمانت-قرار

اسلام آباد میں نویں اسلامی تعاون تنظیم کی وزارتی کانفرنس برائے خواتین  سے خطاب میں  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ خواتین  سے متعلق کانفرنس میں شرکت میرے لیے اعزاز کی بات ہے، پاکستان میں خواتین کے لیے مالی شمولیت اورکاروباری مواقع کی فراہمی  یقینی بنا رہے ہیں۔

 مریم نواز کا کہنا تھا کہ اسلام میں خواتین سے متعلق واضح احکامات ہیں، خواتین کو با اختیار بنانا فقط ایک طبقےکی نہیں بلکہ قوم کی ترقی ہے، خواتین کو آئی ٹی اسکلز کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، تعلیم، صحت، روزگار خواتین کے بنیادی حقوق ہیں، خواتین کو  بہتر صحت کی سہولیات کی فراہمی پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ  خواتین کے مسائل کے حل کے  لیے مشترکہ اقدامات کرنےکی ضرورت ہے، خواتین کے لیے محفوظ اور مساوی مواقع کی فراہمی حکومت پاکستان کی ترجیح ہے، طالبات کو اسکالرشپس اور لیپ ٹاپ کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔