جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا رجحان ختم ہوجائیگا: ڈی پی او مریدکے، کا لاشاہ کا کو: ڈی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین نے تحصیل ہسپتال مریدکے میں 5ویں پولیس خدمت سنٹر کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ شہری لڑائی جھگڑوں کے معاملات میں میڈیکل سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کیلئے ہسپتالوں میں قائم پولیس خدمت سنٹر وں میں آئیں ،شہریوں کو اب تھانوں کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے ،اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر احمد عمار آصف اور پی آر او شیخوپورہ پولیس محمد واجد بھی موجود تھے ،ڈی پی او نے کہا کہ پولیس خدمت سنٹر کا تمام نظام کمپوٹرائزڈ اور شفاف ہو گا ،اس سے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا رجحان بھی ختم ہو جائے گا ،انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل ڈسٹرکٹ ہسپتال شیخوپورہ میں پہلا پولیس سنٹر قائم کیا گیا تھا ،جس کے سو فیصدنتائج درست حاصل ہوئے ہیں ،اب ضلع کے تمام تحصیل ہسپتالوں میں یہ سنٹر قائم کیے گئے ہیں ۔