تازہ ترین

مرغیوں میں کرونا وائرس کی موجودگی کی افواہوں پر پولٹری ایسوسی ایشن کا ردعمل

مرغیوں-میں-کرونا-وائرس-کی-موجودگی-کی-افواہوں-پر-پولٹری-ایسوسی-ایشن-کا-ردعمل

مرغی کے گوشت میں کرونا وائرس کی موجودگی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ روز سے سوشل میڈیا پر یہ پروپیگنڈہ کیا جا رہا تھا کہ برائلر مرغی کے گوشت میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے تاہم برائلر مرغی کا گوشت استعمال نہ کیا جائے، سوشل میڈیا پر وائرل ایسی جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ مرغی کے گوشت میں کرونا وائرس کی موجودگی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کا سوشل میڈیا پر جھوٹے پروپیگنڈے کا مسترد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لوگ بنا کسی خوف اور خطرے کے پولٹری مصنوعات کا استعمال جاری رکھیں کیوں کہ اس میں کرونا وائرس موجود نہیں ہے۔ یہ بات پولٹری ایسوسی ایشن کے شمالی ریجن کے نائب چیئرمین چوہدری فرغام نے پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ پولٹری مصنوعات میں کرونا وائرس کی موجودگی کی خبروں پر وضاحت دیتے ہوئے چوہدری فرغام کا کہنا تھا کہ وزارت قومی تحفظ خوراک اور تحقیق اور پولٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ پنجاب نے بھی اس بے بنیاد پروپیگنڈہ کو مسترد کرتے ہوئے اپنے جاری نوٹیفکیشن میں پولٹری مصنوعات کو کرونا فری قرار دے دیا ہے جسے میڈیا پر بھی شائع کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا پولٹری کا شعبہ افراد میں پروٹین کی ضروریات پوری کرنے کے لیے 1962 سے اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے جبکہ پولٹری کا شعبہ ملک کی مجموعی گوشت کی کھپت میں چالیس فیصد کا حصہ ڈال رہا ہے، جبکہ اس شعبے سے ہزاروں لوگوں کا روزگار بھی وابستہ ہے۔ صارفین کو یقین دہانی کرواتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری پولٹری مصنوعات مکمل طور پر صحتمند، مفید اور محفوظ ہیں جسے صارفین بنا کسی ہچکچاہٹ کے اپنی روزمرہ کی زندگی کے استعمال میں لا سکتے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں