تازہ ترین

مخیر حضرات کی متاثرین کی مالی مدد دوسروں کیلئے قابل تقلید مثال ہے، پرویز الہٰی

مخیر-حضرات-کی-متاثرین-کی-مالی-مدد-دوسروں-کیلئے-قابل-تقلید-مثال-ہے،-پرویز-الہٰی

لاہور : لاہور جم خانہ کے وفد نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے 2 کروڑ روپے کا چیک دے دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ مخیر حضرات کی جانب سے متاثرین کی مالی مدد دوسروں کیلئے قابل تقلید مثال ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں۔ کہتے ہیں مشکلات میں گھرے افراد کے کام آنا اللہ کے نزدیک نہایت پسندیدہ عمل ہے۔ صاحب حیثیت افراد آگے آئیں اور اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، وزیراعلیٰ پنجاب سے لاہور جمخانہ کے وفد نے ملاقات کی اور وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے 20 ملین روپے کا چیک دیا۔ اس موقع پر چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ ریلیف فنڈ کی موثر مانیٹرنگ سے شفافیت یقینی بنائی جائیگی، فنڈ کی پائی پائی متاثرین کی بحالی پر خرچ ہو گی۔ سیلاب متاثرین کی بحالی و آبادکاری کیلئے امداد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں اس سے قبل سیلاب سے اتنے بڑے پیمانے پر تباہی نہیں ہوئی۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں خصوصی میڈیکل کیمپس کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے جہاں تمام ضروری طبی سہولتیں ،وبائی امراض سے بچاؤ کی ادویات وافر موجود ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں