تازہ ترین

محمد حسنین کو انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ کی اجازت مل گئی

محمد-حسنین-کو-انٹرنیشنل-کرکٹ-میں-باؤلنگ-کی-اجازت-مل-گئی

لاہور: باؤلنگ ایکشن درستگی کے بعدفاسٹ باؤلر محمد حسنین کو انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ایکشن ٹیسٹ کے دوران محمد حسنین کے بازو کا خم 15 ڈگری سے کم رپورٹ ہوا جس کے بعد انہیں کلیئر قرار دے دیا گیا ہے، انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ کی اجازت ملنے کے بعد 22 سالہ اسپیڈ اسٹار محمد حسنین قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کے لیے دستیاب ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ جنوری میں آسٹریلیا کے ایک ڈومیسٹک ایونٹ کے دوران محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا،21 جنوری کو دیے گئے ٹیسٹ کی رپورٹ میں محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن غیر قانونی قرار دیا گیا تھا، تاہم 21 مئی کو دوبارہ ہونے والے ٹیسٹ میں ان کا باؤلنگ ایکشن کلیئر قرار دیا گیا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں